باغیوں کے انخلا اور ہتھیار فوجی کمیٹی کے حوالے کرنے کے بعد فریقین میں سیاسی مذاکرات ہونگے۔

یمن:لڑائی کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کا منصوبہ تسلیم
31 جولائی 2016 (20:33)
0

یمن کی حکومت نے ملک میں لڑائی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کا مجوزہ منصوبہ تسلیم کرلیا ہے ۔
حکومت نے منصوبہ ریاض میں یمن کے جلا وطن صدر عبدالربو منصورہادی کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد تسلیم کیا اجلاس نے اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کئے گئے معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی جس کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام کویت میں ہونے والے مذاکرات میں حتمی شکل دی گئی ہے ۔
منصوبے کے تحت باغیوں کے انخلاء اور بڑے ہتھیار صدر ہادی کی طرف سے قائم کی گئی فوجی کمیٹی کے حوالے کرنے کے پینتالیس روز بعد یمن کے مختلف فریقین کے درمیان سیاسی مذاکرات شروع ہوںگے اور جنگی قیدیوں کو رہاکیاجائے گا ۔