وزیر مملکت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لائوڈ سپیکرز کے ذریعے اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور قابل اعتراض لٹریچر رکھنے پر کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث دہشت گردی واقعات میں نمایاں کمی آئی:محمد زبیر
31 جولائی 2016 (19:28)
0

نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث دہشتگردی کے واقعات اور مجرمانہ سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لائوڈ سپیکرز کے ذریعے اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور قابل اعتراض لٹریچر رکھنے پر کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے صوبے میں مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے کراچی میں صوبائی نمائندوں سے کئی ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے لئے وزارت داخلہ صوبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔