وزیراعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حنیف محمد کے علاج کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

File photo

وفاقی حکومت سابق کرکٹر حنیف محمد کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کریگی
31 جولائی 2016 (19:26)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سابق مایہ ناز پاکستانی کرکٹر حنیف محمد کی مکمل صحت یابی تک ان کے علاج معالجے پر آنے والے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔
انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حنیف محمد کے علاج کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ حنیف محمد نے کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے عظیم پاکستانی کرکٹر کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔