گھر گھر جا کر تصدیق کرنے کا مرحلہ پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن پیر سے نئے ووٹرز کے اندراج کی مہم شروع کریگا
31 جولائی 2016 (19:20)
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل افرادکے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی مہم کل سے شروع کرے گا۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر تصدیق کرنے کے عمل کے بعد نااہل ہونے والے ووٹروں کے نام انتخابی فہرستوں سے بھی خارج کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر تصدیق کرنے کا مرحلہ پندرہ اگست تک جاری رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ تصدیق کے بعد ووٹر لسٹیں ملک بھر کے منتخب مراکز میں آویزاں کی جائیں گی۔