وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ بعض عناصر ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کرکے رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت قوم کی خوشحالی کیلئے سخت محنت کر رہی ہے:شیخ آفتاب
31 جولائی 2016 (19:15)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت قوم کی خوشحالی کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اٹک میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد صابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ملک کی ترقی کے خلاف سازشیں کرکے رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور ترقی وخوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا۔