وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی مظالم بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم کر رکھا ہے:پرویز رشید
31 جولائی 2016 (19:12)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

وہ اتوار کے روز لاہور میں ''مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالیہ کشیدگی اور ذرائع ابلاغ کا کردار''کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
پرویزرشید نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی میں ملوث نہیں ہوسکتا کیونکہ ہم خود اس کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں کچھ غیر ملکی ہاتھ ملوث ہیں اور کسی کو بھی ہماری سرزمین کسی کے خلاف مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر سفر جاری رکھے گا اور ذرائع ابلاغ کو اسے اجاگر کرنا چاہئے۔