مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

شیخوپورہ:پولیس کیساتھ جھڑپ ،7دہشت گرد ہلاک
31 جولائی 2016 (19:07)
0

اتوار کے روز صبح سویرے شیخو پورہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیموں کے سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

پنجاب کے محکمہ انسداد دہشتگردی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے مشتبہ افراد کوگرفتار کرنے کیلئے پیرانوالہ ریلوے کراسنگ کے قریب ایک جگہ پر چھاپہ مارا لیکن انہوں نے چھاپہ مار پارٹی ٹیم پر فائرنگ کی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔