پولنگ15کے بجائے 16اگست کو ہوگی۔

صدر کا انتخاب،نظام الاوقات میں تبدیلی
31 جولائی 2016 (18:43)
0

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ پندرہ اگست کے بجائے سولہ اگست کو ہوگی۔
شیڈول میں یہ تبدیلی پندر ہ اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے تناظر میں کی گئی ہے کیونکہ یہ دن دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔