بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا میں تعلیم، ترقی اور امن پاکستان کی شناخت بن جائے گا۔

File photo

ملک میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہوچکی ہے:جنرل راحیل
31 جولائی 2016 (18:36)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اتوار کے روز چترال میں شندور پولو میلے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہوچکی ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا میں تعلیم، ترقی اور امن پاکستان کی شناخت بن جائے گا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اس سفر میں کامیابی کا داردومدار قوم کی حمایت خصوصاً نوجوان نسل کے اہم کردار پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ پر امن فضاء مسلح افواج اور قوم کی طرف سے پیش کی گئی قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اسی جذبے کا تسلسل ہے۔
جنرل راحیل شریف نے عزم ظاہر کیا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ میلہ قومی اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کیلئے اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد عناصر کیلئے بھی ایک پیغام ہے کہ ہم بلا خوف وخطر اپنی روایات جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رنگا رنگ میلہ ملک کے بہتر مستقبل کا عکاس ہے۔