کانفرنس تین روز جاری رہے گی۔

پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے
31 جولائی 2016 (15:12)
0

پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جو تین روز جاری رہے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ریڈیو پاکستان کی نمائندہ صوفیہ صدیقی کو بتایا کہ کانفرنس میں دنیا میں رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

کانفرنس میں امریکہ، اقوام متحدہ، بھارت، چین،ماسکو،یورپی یونین، افغانستان، جنیوا اور ویانا میں تعینات نو پاکستانی سفیر شریک ہوں گے۔