File photo

کشمیر کا تنازعہ طاقت سے حل نہیں ہوسکتا:بھارتی صحافی
31 جولائی 2016 (14:17)
0

بھارت میں انسانی حقوق کی ممتاز کارکن اور صحافی Teesta Setalvad نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے حل نہیں ہوسکتا ۔ انسانی حقوق کی تنظیم انڈین سوشل ایکشن فورم کے زیر اہتمام ناگ پور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے واقعہ نے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے واقعہ کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے ان کے غم و غصے کا مظہر ہیں اور اس معاملے کو صرف غیر مشروط مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

Teesta Setalvad نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے عزم اور حوصلے کا اعتراف کرتی ہے جنہیں نہ تو موت کا خوف ہے اور نہ ہی بھارتی فوج کی بربریت کا کوئی ڈر۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کی مشکلات ٹھوس اقدامات کی متقاضی ہیں۔