ٹریبونل اپیلوں کی سماعت پیرسے شروع کرے گا۔

کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے الیکشن ٹریبونل تشکیل
31 جولائی 2016 (14:13)
0

چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقے چھ ہنزہ نگر تین کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے الیکشن ٹریبونل تشکیل دیا ہے۔

ٹریبونل اپیلوں کی سماعت کل سے شروع کرے گا۔ امیدوار آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست آئندہ ماہ کی چھ تاریخ کو آویزاں کی جائے گی۔
پولنگ اگلے ماہ کی 29 تاریخ کو ہوگی۔