بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہوچکی ہے۔

File photo

ملک میں پائیدار امن کے حصول کا سفر جاری رہے گا:جنرل راحیل
31 جولائی 2016 (14:06)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن کے حصول کا سفر پورے عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ اتوار کے روز چترال میں شندور پولو میلے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سفر میں کامیابی کا دارومدار قوم کی حمایت پر ہے جس میں خصوصاً نوجوان نسل کا اہم کردار ہے۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہوچکی ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا میں تعلیم، ترقی اور امن ہمارے ملک کی شناخت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پر امن فضاء مسلح افواج اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اسی جذبے کا تسلسل ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ میلہ دہشت گرد عناصر کیلئے ایک پیغام ہے کہ ہم بلاخوف و خطر اپنی روایات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔