سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں 14 جاری اور 9 نئی سکیمیں شامل ہیں۔

File photo

وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے 23 سکیموں پر عملدرآمد کر رہی ہے
31 جولائی 2016 (13:10)
0

وفاقی حکومت بنیادی اور کالج کی سطح کی تعلیم کے فروغ کیلئے 23 سکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے جس کے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں 14 جاری اور 9 نئی سکیمیں شامل ہیں۔ حکومت نے اس مقصد کیلئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 5ارب روپے سے زائد مختص کئے ہیں۔
ان سکیموں میں مدراس کے طلباء کو عصر حاضر کے تعلیمی نظام کے مطابق قومی دھارے میں شامل کرنا بھی شامل ہے۔