تاجروں، صنعت کاروں کی سٹیٹ بنک کے شرح منافع برقرار رکھنے کے فیصلے کی تعریف
31 جولائی 2016 (13:03)
0

ممتاز تاجروں اور صنعت کاروں نے سٹیٹ بنک کے شرح منافع برقرار رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم شرح منافع پر سرمایے کی دستیابی سے صنعتی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی بنک ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

ایوان صنعت و تجارت لسبیلہ کے صدر مقصود اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں مالیاتی پالیسی درست سمت میں گامزن ہے اور شرح منافع برقرار رہنے سے کاروبار پر آنے والی لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان Bedwear ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر احمد نے کہا کہ مرکزی بنک کے فیصلے سے نجی شعبے کو نئی سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شرح منافع کم رکھنے سے صنعتی شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔