وزیراعلیٰ نے لاڑکانہ میں سندھ رینجرز پر حملے کی مذمت کی۔

File photo

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا:مراد
31 جولائی 2016 (12:58)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔ وہ اتوار کے روز اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ گڑھی خدا بخش کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے لاڑکانہ میں سندھ رینجرز پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

اس سے پہلے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رہنمائوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کرینگے۔