File photo

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
31 جولائی 2016 (10:19)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختوانخوا، بالائی اورجنوبی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،ژوب اورمیرپورخاص ڈویژنوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ متوقع شدیدبارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔

اتوار کے روز ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد 25ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 27
کراچی اورپشاور 28
کوئٹہ 23
گلگت 24
مری 17
اورمظفرآباد 23ڈگری سینٹی گریڈ