پرویز خٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت صنعتوں کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

File photo

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سپین کے سفیر کی ملاقات
31 جولائی 2016 (10:12)
0

سپین کے سفیر Carlos Ceser Morales Sanchez نے پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات کی۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے مواقع، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی جغرافیائی تذویراتی اہمیت اورباہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی۔ وزیراعلیٰ نے ا ن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت صنعتوں کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیداکئے جاسکیں۔ 

سپین کے سفیر نے شجرکاری مہم بلین ٹری سونامی کیلئے صوبائی حکومت کی کامیاب کوششوں کوسراہا اوراس سلسلے میں پودوں کی درآمدکیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے زراعت ،توانائی، جنگلات اورمعدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہرکی۔