File photo

تیونس:پارلیمنٹ کی وزیراعظم حبیب اسد کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری
31 جولائی 2016 (10:07)
0

تیونس میں پارلیمنٹ نے وزیراعظم حبیب اسد کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری دیدی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک ایک سو اٹھارہ ووٹوں سے منظورکی گئی جس کیلئے کم ازکم ایک سونوووٹ درکار تھے جبکہ صرف تین ارکان نے وزیراعظم کے حق میں ووٹ دیا۔

حبیب اسد کوجنہیں یہ عہدہ سنبھالے ہوئے دوسال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے ملک میں اقتصادی اصلاحات میں ناکامی پرانہیں شدیدتنقید کاسامناہے۔