اجلاس میں جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاگیا۔

File photo

شہبازشریف کی ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزکی تنظیم نو کی منظوری
31 جولائی 2016 (10:04)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزکوایک فعال ادارہ بنانے کیلئے اس کی تنظیم نو کی منظوری دی ہے ۔ یہ منظور ی انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس میں دی۔

اجلاس میں جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں کانگووائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ جعلی ادویات کے گھنائونے کاروبارمیں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اورانہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا۔