صدراردوان نے کہاکہ مجوزہ تبدیلیوں سے ہماری مسلح افواج مزیدمضبوط ہوگی۔

ترک صدر کا مسلح افواج کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں کرنے کااعلان
31 جولائی 2016 (09:58)
0

ترک صدررجب طیب اردوان نے ملک کی مسلح افواج کے تنظیمی ڈھانچے میں متعددتبدیلیاں کرنے کااعلان کیاہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تبدیلیوں کے بعد فوج بحریہ اورفضائیہ براہ راست وزارت دفاع کو جوابدہ ہونگی۔

انہوں نے کہاکہ فوجی سکولوں کو بند کرکے ان کی جگہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ صدراردوان نے کہاکہ مجوزہ تبدیلیوں سے ہماری مسلح افواج مزیدمضبوط ہوگی۔ انہو ں نے کہاکہ قومی خفیہ ادارے اور چیف آف آرمی سٹاف کوبراہ راست ایوان صدرمیں رپورٹ کرنی چاہیے تاہم اس سلسلے میں آئینی ترامیم کی ضرورت ہے۔