عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومت اردو زبان کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔

File photo

حکومت پاناماپیپرز تحقیقاتی کمیشن کے ضابطہ کار کی تیاری کیلئے سنجیدہ ہے:صدیقی
31 جولائی 2016 (09:52)
0

قومی تاریخ اورادبی ورثے سے متعلق وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ حکومت پاناماپیپرز تحقیقاتی کمیشن کے ضابطہ کار کی تیاری کیلئے سنجیدہ ہے۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کاعمل اگلے دو ماہ میں مکمل کرلیاجائیگا۔ 

عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومت اردو زبان کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی وزارتوں اورڈویژنوں نے قومی زبان پرعملدرآمدکے منصوبے کے تحت اردوزبان میں اپنی ویب سائیٹس بنائی ہیں۔