File photo

وزیراعلیٰ سندھ سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
31 جولائی 2016 (09:47)
0

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی قیادت کے اعتماد اورصوبے کے عوام کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے کاعزم ظاہرکیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ اوران کی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔