File photo

آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے نئے منتخب ارکان کاوزیراعظم نوازشریف کے منشور کے مطابق کام کرنے کے عزم کا اظہار
31 جولائی 2016 (09:43)
0

آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے نئے منتخب ارکان نے وزیراعظم نوازشریف کے منشور کے مطابق علاقے کی فلاح وبہبودکیلئے کام کرنے کاعزم ظاہرکیاہے۔ پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے رکن قانون سازاسمبلی چودھری سعیدنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیرمیں حکومت کی عملداری کی بحالی اورعلاقے کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔

ممبر قانون سازاسمبلی چودھری شہزادمحمود نے کہا کہ عوام کیلئے تعلیم، صحت اورٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ رکن اسمبلی سحرش قمر نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیرمیں خواتین کو متعددمسائل کاسامنا ہے جس کیلئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر تعلیم اورصحت کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ رکن قانون سازاسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔