نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اور قومی ادارے ایک صفحے پر ہیں۔

 وزیراعظم کا دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر قیمت پرجیتنے کےعزم کااعادہ
31 جنوری 2015 (18:41)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہرقیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ ہفتہ کے روز لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ ہماری اقتصادی وسماجی ترقی اورآنے والی نسلوں کی بقاء ملک میں امن اور استحکام سے وابستہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اور قومی ادارے ایک صفحے پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کا تحفظ اور امن وامان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس پالیسی کے تحت انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دی گئی ہے۔
نوازشریف نے کہاکہ فورس کوخصوصی کارروائیوں اور انٹیلی جنس سروسز کی تربیت دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جدید سازوسامان فراہم کیاجائے گا ۔