نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
31 جنوری 2015 (15:20)
0

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی نئی قیمت ستر روپے انتیس پیسے فی لیٹر ، ایچ او جی سی اسی روپے اکتیس پیسے ، مٹی کا تیل اکسٹھ روپے چوالیس پیسے لائٹ سپیڈ ڈیزل ستاون روپے چورانوے پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل اسی روپے اکسٹھ پیسے ہوگی نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔


وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔


انہوں نے امیدظاہر کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے زرعی پیداوار میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں کم ہوںگی جس سے کاشتکاروں اور زرعی صارفین کو فائدہ ہوگا۔ پٹرول کی حالیہ قلت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اس مسئلے کو مکمل طورپر حل کرے گی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ سے بھی عوام میں بے چینی پیدا ہوئی اور انہوں نے بڑی تعداد میں پٹرول پمپوں کا رخ کیا دو سے تین دن میں صورتحال بہتر ہوگئی ۔