ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیٔے زیراعظم کا کراچی کا دورہ ایک اچھا اقدام ہے ۔

کراچی شہر میں بلاامتیاز ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے:سلیم مانڈوی والا
31 جنوری 2015 (15:13)
0

سنیٹر سلیم مانڈوی والا نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بلاامتیاز ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیٔے زیراعظم کا کراچی کا دورہ ایک اچھا اقدام ہے ۔ انہوں نے دونوں جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔


پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سنیٹر تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو غیرمستحکم کرنے کیلئے بین الاقوامی سازشیں ہو رہی ہیں کیونکہ یہ ملک کا کاروباری مرکز ہے۔