امن کیلئے کشمیر کے مسئلے کا حل ناگزیر ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
31 جنوری 2015 (15:05)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور خوشحالی کیلئے کشمیر کے مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔یہ بات سرینگر میں حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل ، جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہی گئی جس کی صدارت سینئر حریت رہنماء پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کی۔
اجلاس کے شرکاء نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور کشمیر کی حقیقی قیادت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔


اجلاس میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ترال میںحال ہی میں شہید ہونے والے نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اورکہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس شہداء کے مشن کے حصول تک آزادی کی جنگ جاری رکھے گی۔