نواز شریف نے کہاہے کہ پوری قوم اور اداروں نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنی ہو گی۔

مادروطن کودہشتگردی سے پاک کئےبغیرچین سےنہیں بیٹھیں گے:وزیراعظم
31 جنوری 2015 (14:28)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک مادروطن کو دہشت گردی سے پاک نہیں کر دیا جاتا حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔وہ آج لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیج کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔نواز شریف نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا اور امن وامان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور اداروں نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنی ہو گی کیونکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں اور معاشی خوشحالی کا معاملہ ہے


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کا قیام بھی دہشت گردی کے بارے میں قومی لائحہ عمل کا حصہ ہے۔ ااس فورس و جدید سیکورٹی آلات سے لیس کیا جائیگا اور اسے ضروری تربیت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکی تعدادمیں اضافہ بھی کیا جائے گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دوسرے صوبے بھی پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی فورس قائم کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ بچوں اور خواتین سمیت ہمارے لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔