امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

پاکستان کے ساتھ قریبی تزویراتی شراکت داری جاری رکھے گا:امریکہ
31 جنوری 2015 (10:48)
0

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ قریبی تزویراتی شراکت داری جاری رکھے گا۔محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات امریکی تزویراتی مفادات کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور کنٹرول لائن اورورکنگ بائونڈری پر بھارتی گولہ باری کے تناظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دونو ں ملکوں کو اپنے مسائل کے پرامن حل کیلئے مذاکرات کرنے چاہئیں۔