لی کیانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر نے دونوں ملکوں کو عملی تعاون کا ایک تزویراتی لائحہ عمل فراہم کیاہے۔

 پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں:چین
31 جنوری 2015 (18:58)
0

 چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر نے دونوں ملکوں کو عملی تعاون کا ایک تزویراتی لائحہ عمل فراہم کیاہے۔
انہوں نے یہ بات بیجنگ میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے ساتھ ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین دوستانہ وفود کے تبادلوں کا فروغ جاری رکھے گا اور ہر سطح اور ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کرتارہے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری ،آزادی اور علاقائی سا لمیت کے تحفظ کیلئے اس کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتاہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستانہ وفود کے تبادلوں اور تعاون کے لئے تیار ہے۔