وزیراعظم نواز شریف بورڈ کے چیئرمین جبکہ سینیٹر اسحق ڈار کنوینر کے طورپر کام کریںگے ۔

سینیٹ انتخابات:(ن) لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا
31 جنوری 2015 (20:10)
0

وزیراعظم نوازشریف نے سینٹ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کا چنائو کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ نون کا چودہ رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
وزیراعظم اس بورڈ کے چیئرمین ہوںگے جبکہ سینیٹر اسحق ڈار کنوینر کے طورپر کام کریںگے ۔
سینٹ کے انتخابات مارچ میں ہورہے ہیں ۔
بورڈ کے دیگر ارکان میں راجہ ظفرالحق، اقبال ظفرجھگڑا ، پرویزرشید، خواجہ سعد رفیق، سردارمہتاب احمدخان، محمد شہبازشریف، پیر صابرشاہ ، اسماعیل راحو ، سردارثناء اﷲ زہری ، سرداریعقوب خان ناصر، ڈاکٹر آصف کرمانی اور نزہت صادق شامل ہیں۔