اس اقدام سے کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ اور لاہور سے پشاور تک ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ریلوے لائنز کے موجودہ نظام کوجدید بنانے کا منصوبہ
31 جنوری 2015 (21:16)
0

پاکستان ریلویز چین کے تعاون سے اپنی ریلوے لائنوں کے موجودہ نظام کو جدید بنائے گی۔
ایک حکومتی عہدیدار نے کہاکہ اس اقدام سے کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ اور لاہور سے پشاور تک ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔
توسیعی منصوبے کے تحت گوادر کی بندرگاہ کو بھی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا پاکستان ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزیدپچپن انجنوں کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ادارے کو منافع بخش بنانے کیلئے سامان کی نقل وحمل کیلئے ایک کمپنی بھی قائم کی جا رہی ہے اس کے علاوہ سڑک کے راستے مال برداری کو ریلوے پر منتقل کرنے کیلئے مسابقتی نرخوںکی پیشکش کی گئی ہے