وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ فرانسیسی حکام کی وارننگ پاکستان کیلئے مخصوص نہیں کیونکہ یہ وارننگ دیگر آٹھ ممالک کو بھی دی گئی ہے ۔

پاکستان میں جہازوں کی آمدروفت کا نظام محفوظ ہے:شجاعت عظیم
31 جنوری 2015 (21:10)
0

ہوا بازی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہازوں کی آمدورفت کا نظام محفوظ ہے اور تقریبا چھ سو سے زائد بین الاقوامی پروازیں ملک سے گزرتی ہیں۔
ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں یورپین ائیر سیفٹی ایجنسی کی وارننگ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فرانسیسی حکام کی وارننگ پاکستان کیلئے مخصوص نہیں کیونکہ یہ وارننگ دیگر آٹھ ممالک کو بھی دی گئی ہے ۔