انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کسی بھی معاشرے کی حالت بہتر کرنے میں بنیادی کردارادا کرتی ہے۔

پاکستان ،افغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار ہیں:افغان قونصلر
31 جنوری 2015 (21:07)
0

افغان قونصلر نقیب اﷲ ابراہیمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بھائی چارے ، مذہبی اورثقافتی ہم آہنگی بنیاد پر اچھے تعلقات استوار ہیں جو کہ آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوںگے۔
وہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ایک تقریب میں غیرملکی طلباء سے بات چیت کررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کا ترقی اور خوشحالی کے ساتھ براہ راست تعلق ہے کیونکہ یہ کسی بھی معاشرے کی حالت بہتر کرنے میں بنیادی کردارادا کرتی ہے۔
زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقراراحمد خان نے کہاکہ افغان طلباء کیلئے پاکستان کے سکالرشپ پروگرام سے دونوں ممالک کو قریب لانے اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی ۔