وزیرخزانہ نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ررواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گیارہ کھرب ، باسٹھ ارب سے زائد اکھٹے کئے ہیں۔

ٹیکس دہندگان کیلئے قومی ٹیکس نمبر لازمی نہیں ہوگا:ڈار
31 جنوری 2015 (17:42)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال سے ٹیکس دہندگان کیلئے قومی ٹیکس نمبر لازمی نہیں ہوگا۔  انہوں نے آج (ہفتہ) اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرفرد اپنے شناختی کارڈ نمبر کو استعمال میں لاکر ٹیکس ادا کرنے کے قابل ہوسکے گا۔


انہوں نے کہاکہ جن افراد کا مقررہ عمر پوری نہ ہونے کے باعث قومی شناختی کارڈ نہیں بن سکا وہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے قومی ٹیکس نمبر کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔  وزیرخزانہ نے کہاکہ ایکسپورٹ REFINANCE سکیم جو نواعشاریہ چار فیصد پرتھی اب کل سے کم ہوکر نو فیصد ہوجائے گی۔  انہوں نے کہاکہ طویل معاشی سہولت بھی کل سے کم ہوکر سات اعشاریہ پانچ فیصد پر آجائے گی۔


اسحاق ڈار نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ررواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گیارہ کھرب ، باسٹھ ارب سے زائد اکھٹے کئے ہیں۔  انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بجٹ خسارہ چار اعشاریہ نو فیصد کے ہدف کے مقابلے میں دو اعشاریہ تین فیصد ہے۔