سرکاری حکام کے مطابق اس اقدام سے کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ اور لاہور سے پشاور تک ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان ریلویز چین کے تعاون سے ریلوے لائنوں کے موجودہ نظام کو جدید بنائے گی
31 جنوری 2015 (15:08)
0

پاکستان ریلویز چین کے تعاون سے اپنی ریلوے لائنوں کے موجودہ نظام کو جدید بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق اس اقدام سے کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینوں کی رفتار ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ اور لاہور سے پشاور تک ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔


حکام نے کہا کہ توسیعی منصوبے کے تحت گوادر کی بندرگاہ کو بھی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مزیدپچپن انجنوں کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ادارے کو منافع بخش بنانے کیلئے سامان کی نقل وحمل کیلئے ایک کمپنی بھی قائم کی جا رہی ہے۔سڑک کے راستے مال برداری کو ریلوے پر منتقل کرنے کیلئے مسابقتی نرخوںکی پیشکش کی گئی ہے۔