یورپ کے فضائی تحفظ کےادارے کےانتباہ پرایک نجی نیوزچینل کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکام کا انتباہ پاکستان کیلئے مخصوص نہیں بلکہ یہ آٹھ دوسرے ملکوں کیلئے بھی جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود پروازوں کیلئے محفوظ ہیں: شجاعت عظیم
31 جنوری 2015 (14:36)
0

وزیراعظم کے ہوابازی کے مشیر شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود محفوظ ہے اور چھ سوسے زائد بین الاقوامی پروازیں یہاںسے گزرتی ہیں۔یورپ کے فضائی تحفظ کے ادارے کے انتباہ پر ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکام کا انتباہ پاکستان کیلئے مخصوص نہیں بلکہ یہ آٹھ دوسرے ملکوں کیلئے بھی جاری کیا گیا ہے۔

ہوائی بازی کے مشیر نے کہا کہ ہماری فضائی حدود پروازوں کیلئے محفوظ ہے اور یورپی فضائی تحفظ کے ادارے کا انتباہ ایک پیشگی اقدام ہے۔