منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیرنے کہاہے کہ پاکستان کی زراعت میں بہت زیادہ استعداد ہے۔

حکومت جدیدٹیکنالوجی کےذریعےزراعت کی ترقی کیلئےسہولیات فراہم کررہی ہے:احسن اقبال
31 جنوری 2015 (12:49)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت کی ترقی کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔اسلام آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت میں بہت زیادہ استعداد ہے لیکن پراسیسنگ اور پیکنگ کی صنعت کے فقدان سے قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اس کی رسائی کم ہے۔
اس سلسلے میں ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کھجور پیداکرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے لیکن اس کے پاس پراسیسنگ کی صنعت موجود نہ ہونے کی وجہ سے اس کا مارکیٹ تک رابطہ نہیں ہے۔
احسن اقبال نے حکومت کے ویژن2025 پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا حلال خوراک کی صنعت ایک اور شعبہ ہے جس کے لئے حکومت سخت محنت کررہی ہے تاکہ حلال اشیا کی عالمی منڈی میں اس کا حصہ حاصل ہوسکے۔


وفد کے سربراہ نے ویژن2025کو سراہتے ہوئے زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔