ایک اور دھماکہ وسطی بغداد کی مارکیٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

عراق:بم حملوں میں 9 افراد ہلاک
31 جنوری 2015 (15:26)
0

عراق کے دارالحکومت بغداد اور اسکے نواحی علاقوں میں عوامی مقامات اور سیکورٹی فورسز پر بم حملوں میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح Madain شہر میں بھیڑوں کی منڈی کے قریب بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔  ایک اور دھماکہ وسطی بغداد کی مارکیٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔  Taji شہر میں فوج کی گشتی ٹیم کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس سے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔