محکمہ کے سیکرٹری رائے علی حسنین نے کہا کہ ماضی میں جاری ہونیوالے121 لیز رائٹس بھی منسوخ کر دئیے ہیں۔

 کان کنی پر پابندی عائد
31 جنوری 2015 (19:17)
0

گلگت بلتستان کے محکمہ کان کنی کے سیکرٹری رائے علی حسنین نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں کان کنی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ کان کنی نے ماضی میں جاری ہونے والے121 لیز رائٹس بھی منسوخ کر دئیے ہیں جبکہ اس کے کاروبار پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔