توقع ہے کہ وزیراعظم نوازشریف مشترکہ اجلاس سے خطاب کریںگے ۔

کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس5فروری کو طلب
31 جنوری 2015 (20:07)
0

آزادکشمیر کے صدر سردارمحمد یعقوب خان نے آزادجموں کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو مظفرآباد میں طلب کرلیا ہے ۔
یہ اجلاس یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں طلب کیاگیا ہے جو پانچ فروری کو منایا جارہا ہے ۔
توقع ہے کہ وزیراعظم نوازشریف مشترکہ اجلاس سے خطاب کریںگے ۔
ادھر یوم یکجہتی کشمیر کیلئے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ایک اجلاس مظفرآباد میں ہوا ۔