سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی،3مشتبہ دہشتگردگرفتار
31 جنوری 2015 (14:49)
0

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں آج صبح سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔سیکورٹی ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تلاشی کی ایک اور کارروائی میں ضلع قلات کے علاقے کپوٹا سے آج صبح تین مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔