وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑے چیلنج ہیں اور اس ناسور کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کیا جائے گا۔

سانحہ شکارپور کی تحقیقات کیلئے آئی جی سندھ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم
31 جنوری 2015 (14:53)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کی تحقیقات کیلئے انسپکٹر جنرل سندھ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کے لاڑکانہ کے نمائندے نورحسین چاند نے بتایا ہے کہ شکار پور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی بڑے چیلنج ہیں اور اس ناسور کا آہنی ہاتھوں سے خاتمہ کیا جائے گا۔


بعد میں سندھ کے وزیراعلیٰ نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کیلئے فی کس بیس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے فی کس دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔