وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

پشاور واقعے نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحدکردیا:شہباز
31 جنوری 2015 (15:38)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کے واقعے نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحدکر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جس کے لئے سینکڑوں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔