وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ حکومت ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے ایل این جی پارک کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔

بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں:شہباز شریف
31 جنوری 2015 (13:40)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔لاہور میں توانائی کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کا خاتمہ ملک کی تیز رفتار ترقی اور صنعتی پہیہ چلتے رہنے کیلئے ناگزیر ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے ایل این جی پارک کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔