ٹرین نے پشاور کینٹ، راولپنڈی، لاہور، اوکاڑہ، ملتان، خان پور، سکھر، سبی ، کوئٹہ، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، حیدر آباد اور کوٹری کا سفر کیا۔

file photo

آزادی ٹرین کا ملک گیر سفر مکمل
31 اگست 2017 (22:53)
0

آزادی ٹرین اپنا ملک بھر کا پندرہ روزہ سفر مکمل کرکے جمعرات کے روز اسلام آباد ریلوے سٹیشن پہنچ گئی ہے۔
ٹرین نے اس ماہ کی 12 تاریخ سے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے اپنا سفر شروع کیا اور کراچی کینٹ سٹیشن پہنچی۔
ٹرین نے پشاور کینٹ، راولپنڈی، لاہور، اوکاڑہ، ملتان، خان پور، سکھر، سبی ، کوئٹہ، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، حیدر آباد اور کوٹری کا سفر کیا۔
پاکستان ریلویز کے اعلیٰ عہدیداران کے مطابق آزادی ٹرین کے خیبر سے کراچی تک سفر کے دوران ایک کروڑ سے زائد افراد نے اس کو دیکھا۔
شائقین نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کرنے والی آزادی ٹرین کے ثقافتی فلوٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔