31 اگست 2014 (20:37)
0

عوامی نیشنل پارٹی (ولی) کے صوبائی صدر فرید طوفان نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے عوام کو اسلام آباد کی سٹرکوں پر بیٹھا کر ڈرامہ رچا رکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوشہرہ کلاں میں حاجی دلارم خان کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فرید طوفان نے کہاکہ عمران خان کے سول نا فرمانی کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے کہ وفاقی ٹیکسز اور بجلی و گیس بجلی بلز جمع نہ کرائے جائیں اور صوبائی ٹیکسز کی وصولی کی جارہی ہے۔
اُنہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے کوشش تیز کر دیں کیونکہ آنے والا دور اے این پی (ولی ) کا ہو گا۔