31 اگست 2014 (20:09)
0

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے تمام ٹول پلازوں پر کمپیوٹرائزڈ الیکٹرانک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این ایچ اے سے جاری بیان کے مطابق ٹول پلازوں سے جمع ہونے والا ٹیکس این ایچ اے کی بڑی آمدن کا ذریعہ ہے جس میں شفافیت لانے کیلئے ٹول ٹیکس کے جمع کرنے کے طریقہ کار کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر وے اور دیگر ٹول پلازوں پر پہلے ہی الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب ہے۔
بیان کے مطابق این ایچ اے کو موٹر پولیس کے جرمانے اور ٹول پلازوں کے ٹیکس سے آمدن حاصل ہوتی ہے۔
حالیہ اصلاحات کے نتیجہ میں این ایچ اے کے تمام متعلقہ سیکشن کو کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے ماہوار کارکردگی رپورٹس سے متعلقہ حکام کو آگاہ رکھیں۔