وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے

پرویز رشید کی میڈیا نمائندوں پر تشدد کی مذمت
31 اگست 2014 (19:48)
0

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا کے نمائندوں پر حملوں کی اطلاعات کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیس یا مظاہرین کی جانب سے اپنے پیشہ وار انہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافیوں کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈال سکیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کرنے والے کسی بھی شخص کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے کیونکہ جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں اور فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں کو ہدف بنا رہے ہیں وہ جمہوریت اور نہ ہی جمہوری نظام کے دوست ہیں